10 منزلہ جتنا سیارچہ چاند سے ٹکرانے کے قریب

نیویارک (آئی ا ین پی) امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا نے کہا کہ ایک سیارچہ جس کا حجم 10منزلہ عمارت کے برابر ہے اور جو پہلے زمین سے ٹکرانے کے امکان ظاہر کررہا تھا، اب اس کے زمین کے بجائے چاند سے ٹکرانے کے زیادہ امکانات ہیں۔ناسا کے ماہرین اور دنیا بھر میں سیاروں سے دنیا کی ڈیفینس کمیونٹی کے ارکان نے پہلے محسوس کیا تھا کہ سیارچہ 2024 YR4 جس کا سائز 174-220 فٹ ہے، 2032 میں زمین سے ٹکرائے گا۔ انہوں نے کہا ہے کہ اس کا زمین سے ٹکرانے کا امکان نہیں ہے۔ فروری کے آخر تک ناسا نے اس کے ٹکرانے کے خطرے کو صفر کے قریب کم کر دیا تھا۔تاہم ناسا کی ٹیم کا کہنا ہے کہ انہوں نے 2024YR4کے 2032میں چاند پر گرنے کے امکانات کو 1.7% سے 3.8%تک بڑھا دیا ہے۔