انگلینڈ کو تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری ‘پاکستان ٹیم میں نئے کھلاڑیوں کی شمولیت نے خاصی توجہ حاصل کی ہے
لندن (آئی این پی)انگلینڈ کے خلاف سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ کے لیے پاکستان نے پانچ ایسے کھلاڑیوں کو اسکواڈ میں شامل کیا ہے جنہوں نے اس سے قبل ٹیسٹ کرکٹ نہیں کھیلی۔تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کو تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے تاہم پاکستان ٹیم میں نئے کھلاڑیوں کی شمولیت نے خاصی توجہ حاصل کی ہے۔بائیں ہاتھ کے اسپن آل رانڈر عرفات منہاس تین ون ڈے اور چار ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیل چکے ہیں۔وہ آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے ڈیبیو پر پانچ وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر ہیں۔17 فرسٹ کلاس میچز میں انہوں نے 684 رنز بنائے اور 13 وکٹیں حاصل کی ہیں۔کراچی کے وکٹ کیپر بیٹر سعد بیگ نے قائداعظم ٹرافی میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 1000 رنز بنائے اور پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار پائے۔گزشتہ سیزن میں انہوں نے مجموعی طور پر 1369 رنز کے ساتھ وکٹوں کے پیچھے 56 شکار کیے۔سوات سے تعلق رکھنے والے بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر نے آٹھ فرسٹ کلاس میچز میں 23 وکٹیں حاصل کی ہیں۔وہ پاکستان شاہینز کے ساتھ بھی دورے کر چکے ہیں اور حال ہی میں این سی اے کے فاسٹ بولنگ کیمپ میں شریک ہوئے۔ 21 سالہ دائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر نے آٹھ فرسٹ کلاس میچز میں 30 وکٹیں حاصل کی ہیں۔وہ بیٹنگ میں بھی کارآمد ثابت ہوسکتے ہیں اور پی ایس ایل میں راولپنڈیز کی نمائندگی کر چکے ہیں۔58 فرسٹ کلاس میچز کا تجربہ رکھنے والے رندھاوا 110 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔وہ بیٹنگ میں بھی صلاحیت رکھتے ہیں اور حالیہ پی ایس ایل میں ملتان سلطانز کا حصہ تھے۔