انگلینڈ کا بھارت کیخلاف دوسرے ٹیسٹ کیلئے سکواڈ کا اعلان

لاہور(سپورٹس ڈیسک)انگلینڈ نے بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کیلیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔فاسٹ بولر جوفرا  آرچر اسکواڈ میں واپس  آ گئے، انہوں نے  آخری ٹیسٹ فروری 2021ء  میں بھارت کے خلاف کھیلا تھا۔انگلینڈ کی جانب سے دوسرے ٹیسٹ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا ہے۔دوسرا ٹیسٹ ایجبسٹن برمنگھم میں 2 جولائی سے شروع ہو گا۔5 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں انگلینڈ کو 1-0 سے برتری حاصل ہے