امریکا پر ایٹمی سبقت کیلئے چین کی مدد کریں گے، روس

چین کے جوہری ہتھیاروں کی مقدار 100 گیگا بائٹس تک پہنچ جائے گی
چین نے نیوکلیئر ری ایکٹرز میں امریکا کو پیچھے چھوڑنے کا ہدف طے کر رکھا ہے،سربراہ سرکاری نیوکلئیر ایجنسی الیکسی لخاشیو 
ماسکو (آئی این پی)روس کی سرکاری نیوکلیئر ایجنسی روستم کے سربراہ  نے کہا ہے  کہامریکا پر  ایٹمی برتری کے لیے چین کی ہر ممکن مدد کریں گے۔غیر ملکی خبر رساںادارے  کے مطابق اس وقت دنیا میں نیوکلیئر ری ایکٹرز کا سب سے بڑا نیٹ ورک امریکا کے پاس ہے جس کی مقدار 97 گیگا بائیٹس ہے جبکہ چین اس دوڑ میں دوسرے نمبر پر ہے اور امریکا کے اپریل 2024 کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق چین کے تیار نیوکلیئر ری ایکٹرز کی مقدار 53 اعشاریہ 2 گیگا بائٹس ہے۔روس کے سرکاری نشریاتی ادارے پر جاری بیان میں روس کی روستم اسٹیٹ نیوکلیئر کارپوریشن کے سربراہ الیکسی لخاشیو کا کہنا تھا چین نے نیوکلیئر پاور پلانٹس میں ترقی کا بڑا منصوبہ بنا رکھا ہے اور چین نے نیوکلیئر ری ایکٹرز میں امریکا کو پیچھے چھوڑنے کا ہدف بھی متعین کر رکھا ہے جس کا مطلب ہے کہ چین کے جوہری ہتھیاروں کی مقدار 100 گیگا بائٹس تک پہنچ جائے گی