جاپان کی حکمران جماعت لبرل ڈیموکریٹک پارٹی (LDP) نے سانائے تکائچی کو اپنا نیا قائد منتخب کر لیا ہے، جس کے بعد وہ ممکنہ طور پر جاپان کی تاریخ کی پہلی خاتون وزیراعظم بن سکتی ہیں۔
سانائے تکائچی کی عمر 64 سال ہے اور وہ انتخاب سے قبل جاپان کی معاشی تحفظ کی وزیر رہ چکی ہیں۔ پارٹی سربراہ کے انتخاب میں ان کا مقابلہ جاپان کے سابق وزیراعظم جونیچیرو کوئزومی کے بیٹے شنجیرو کوئزومی سمیت چار دیگر امیدواروں سے تھا۔ سخت مقابلے کے بعد وہ پہلے مرحلے میں کامیاب ہوئیں۔اگر شنجیرو کوئزومی کامیاب ہو جاتے تو وہ جاپان کے نوعمر ترین وزیراعظم بن جاتے۔ سانائے تکائچی کی سیاسی رجحان دائیں بازو کی جانب ہے۔ جاپانی پارلیمنٹ میں اگلے وزیراعظم کے انتخاب کے لیے ووٹنگ 15 اکتوبر کو متوقع ہے۔یہ انتخاب جاپان میں تاریخی اہمیت رکھتا ہے کیونکہ پہلی بار ایک خاتون ممکنہ طور پر ملک کی سب سے اعلیٰ سیاسی عہدے پر فائز ہو سکتی ہیں۔