آپ کو شمع نظر آتی ہے کھمبے نہیں :اسحاق ڈار

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کی طرف سے شمع جونیجو کے باریشنا خت اور اپوزیشن شور پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے شمع جونیجو بارے ایوان میں وضاحت دے د ی۔قومی اسمبلی میں اسحاق ڈار نے شمع جونیجو کے ذکر پر پہلے طنزیہ جواب دیا اور کہا کہ بجلی کے کھمبے بھی لگے ہیں لیکن آپ کو شمع نظرآتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ اقوام متحدہ میں جو وفد جاتا ہے وہ وزیرخارجہ کے دستخط سے جاتا ہے، ہم نے شمع جونیجو کا نام اس وفد میں نہیں بھیجا تھا۔نائب وزیراعظم نے بتایا کہ دوسرا وزیراعظم کا وفد ہوتا ہے یہ محترمہ اس کاحصہ تھیں، وزیراعظم کے ساتھ ان کا بہت سار اسٹاف ہوتا ہے۔لیٹر آف کریڈٹ میں ان کا نام نہیں تھا جو میرے دستخطوں سے جاری ہوا۔