ملک بھر میں انٹرنیٹ کی رفتار ٹھیک ہوگئی:ترجمان پی ٹی اے

اسلام آباد(آئی این پی )ترجمان پی ٹی اے  نے کہا ہے موبائل انٹرنیٹ کی سست روی کا مسئلہ حل ہوگیا ہے۔ترجمان پی ٹی اے  نے جاری بیان میں ملک میں موبائل انٹرنیٹ کی سست روی پر کہا ہے کہ ملک کے کئی شہروں میں موبائل انٹرنیٹ میں مسئلہ آیا تھا، موبائل انٹرنیٹ کی سست روی کا مسئلہ حل ہوگیا ہے، ملک بھر میں اب انٹرنیٹ کی رفتار ٹھیک ہے۔