اسلام آباد (آئی این پی)ملک میں مہنگائی کی شرح اضافے کے بعد 4 فیصد سے اوپر چلی گئی۔وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.56 فیصد کا اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔ادارہ شماریات کے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتے میں 19 اشیا مہنگی ہوئیں اور 12کی قیمتوں میں کمی ہوئی جبکہ 20 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ادارہ شماریات کا بتانا ہے کہ ملک میں مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح 4.07 فیصد ہوگئی ہے