باجوڑ میں آئی ای ڈی دھماکا، زخمی شخص اسپتال میں دم توڑ گیا

باجوڑ میں آئی ای ڈی دھماکا، زخمی شخص اسپتال میں دم توڑ گیا

لوئر دیر: باجوڑ کی تحصیل برنگ کے علاقے اصیل ترغاو میں ہونے والے آئی ای ڈی دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوا تھا، جسے فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔دھماکے کے بعد سکیورٹی اہلکاروں نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے تاکہ مزید کسی ممکنہ خطرے کا جائزہ لیا جا سکے۔