اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن اسمبلی عاطف خان کی بھتیجی کی شادی کی تقریب میں سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نے شرکت کی، جبکہ پی ٹی آئی رہنما ئوں کے ساتھ ان کی ملاقات کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔ رپورٹ کے مطابق شادی کی تقریب اسلام آباد کے ایک بڑے ہوٹل میں منعقد ہوئی، جس میں چیئرمین سینیٹ، اسپیکر پنجاب اسمبلی، حکومتی اور اپوزیشن ارکان اسمبلی سمیت متعدد سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر اور بیرسٹر گوہر نے جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ شادی میں شیری رحمٰن، نیئر بخاری، پرویز خٹک، فواد چوہدری، اسد عمر اور عمران اسماعیل بھی شریک ہوئے۔