پی ٹی آئی دور کے مبینہ کرپشن کیسز، خیبرپختونخوا حکومت کا انٹرپول سے رابطہ

 پشاور (خصوصی رپورٹ) خیبرپختونخوا حکومت نے سابقہ پی ٹی آئی دور کے مبینہ کرپشن کیسز میں ملوث بیرون ملک فرار افراد کو واپس لانے کے لیے انٹرپول سے رابطہ کر لیا ہے۔ مشیر اطلاعات ثمر بلور نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سہیل آفریدی کی کابینہ اور ان کی ٹیم نے بیرون ملک فرار افراد کی واپسی کے لیے لائحہ عمل طے کر لیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان افراد کو واپس لانے کے لیے انٹرپول سے رابطہ کیا گیا ہے۔ ثمر بلور کے مطابق پتنگ عرف ہادی نے چار ارب روپے کی کرپشن کی، جبکہ بلدیات، ہائیر ایجوکیشن اور مواصلات و تعمیرات (سی اینڈ ڈبلیو) کے محکموں میں بھی ریکارڈ کی خرد برد ہوئی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ سہیل آفریدی کا ایک قریبی فرنٹ مین بھی بیرون ملک فرار ہے۔ مشیر اطلاعات نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کا بیان درست ہے اور پی ٹی آئی حکومت دہشت گردوں کے خلاف خاموش تھی۔ ان کے بقول پی ٹی آئی افغانستان کا نظام یہاں لانا چاہتی تھی، جبکہ دہشت گردی کے معاملے پر بعض مذہبی سیاسی جماعتوں کا بیانیہ بھی مختلف ہے۔ ثمر بلور نے مزید بتایا کہ حکومت میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوشنز (ایم ٹی آئی) اور بورڈز میں تبدیلیاں کر رہی ہے۔ ہسپتالوں کے بورڈز آف گورنرز میں بیوروکریسی اور حکومتی ٹیم کے ارکان کو بھی نمائندگی دی جائے گی۔