سال 2025 کا دوسرا اور سب سے روشن سپر مون 5 نومبر کی رات کو آسمان پر نظر آئے گا، جسے ماہرینِ فلکیات نے "سپر بیور مون" قرار دیا ہے۔
یہ فلکی مظہر خاص طور پر پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر حصوں میں واضح طور پر دیکھا جا سکے گا۔رپورٹس کے مطابق، اس رات چاند زمین کے سب سے قریب ترین فاصلے یعنی تقریباً 2 لاکھ 21 ہزار 817 میل پر ہوگا، جو کہ اکتوبر کے سپر مون کے مقابلے میں تقریباً 2,800 میل زیادہ قریب ہے۔ اس قربت کے سبب، یہ سپر مون عام چاند کے مقابلے میں 14 فیصد بڑا اور 30 فیصد زیادہ روشن دکھائی دے گا۔فلکیاتی کیلنڈر کے مطابق، سال کا تیسرا اور آخری سپر مون 5 دسمبر کو دیکھنے میں آئے گا، جو کہ اس سال کا آخری فلکی مظہر ہوگا۔ یہ نادر اور دلکش منظر فلکی محبت کرنے والوں کے لیے ایک خاص موقع ہوگا۔