لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب میں سیف سٹی کیمروں کے ذریعے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ای چالان کے نظام کا دائرہ مزید وسیع کر دیا گیاڈی آئی جی ٹریفک وقاص نذیرکے مطابق ای چالان کا منصوبہ صوبے کے 19 شہروں تک پھیلایا گیا ہے، جس کا آغاز 2018 میں لاہور سے کیا گیا تھااب یہ نظام سمارٹ سیف سٹی کے نام سے سرگودھا، جھنگ، مظفرگڑھ، ملتان، سیالکوٹ، اوکاڑہ، میانوالی، اٹک، رحیم یار خان، گجرات، جہلم، مری، حسن ابدال، شیخوپورہ، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور، ساہیوال اور قصور میں بھی فعال ہو گاحکام کے مطابق مستقبل میں ای چالان پراجیکٹ کو صوبے کے تمام اضلاع تک توسیع دی جائے گی.سیف سٹی اتھارٹی کے اعدادوشمار کے مطابق اب تک 1 کروڑ 78 لاکھ 3 ہزار 159 شہریوں کو چالان جاری کیے جا چکے ہیں,ان چالانز سے مجموعی طور پر 3 ارب 58 کروڑ 45 لاکھ 56 ہزار 850 روپے کا ریونیو حاصل ہوا ہیٹریفک حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ ٹریفک قوانین کی پابندی کریں، خلاف ورزی کی صورت میں بھاری جرمانے ادا کرنا پڑیں گے