پاکستان ہاکی ٹیم بنگلادیش کے خلاف سیریز کے لیے 8 نومبر کو دورہ بنگلادیش کے لیے روانہ ہوگی۔
کپتان عماد بٹ کی قیادت میں یہ اسکواڈ لاہور سے ڈھاکا کے لیے روانہ ہوگا۔ ہیڈ کوچ طاہر زمان نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں جاری تربیتی کیمپ ایک یا دو دن میں ختم کر دیا جائے گا تاکہ کھلاڑی اپنے گھروں کو واپس جا سکیں۔طاہر زمان کا کہنا ہے کہ ہوم گراؤنڈ اور بھرپور سپورٹ کے سامنے بنگلادیش کی ٹیم کو آسان نہیں لیں گے۔ وہ پرانی میچز کا جائزہ لے کر اپنی حکمت عملی تیار کر رہے ہیں اور بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ کیمپ کے دوران فٹنس بہتر بنانے، پنالٹی کارنر، شوٹ آؤٹس، دفاع، گول کیپنگ، کاؤنٹر اٹیک اور گول کرنے کی مہارت پر کام کیا گیا ہے۔
ہیڈ کوچ کا مزید کہنا ہے کہ تمام کھلاڑی مکمل فٹ اور اچھے کھیل کے لیے تیار ہیں۔ ان کا مقصد بنگلادیش کے خلاف سیریز جیتنا ہے تاکہ ورلڈکپ کوالیفائر میں جگہ حاصل کی جا سکے۔ سیریز کے بعد ٹیم پرو ہاکی لیگ پر توجہ مرکوز کرے گی۔ڈھاکا پہنچنے کے بعد ٹیم دو دن کی تربیت کرے گی، جس کے بعد ایک دن آرام کیا جائے گا۔ سیریز کے میچز 13، 14 اور 16 نومبر کو شیڈول ہیں۔