سندھ ہائیکورٹ نے ٹی ایل پی پر پابندی کیخلاف درخواست اعتراض لگا کر نمٹا دی

    کراچی (یواین پی)سندھ ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کی جانب سے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) پر عائد پابندی کے خلاف دائر درخواست اعتراض لگا کر نمٹا دی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کالعدم ٹی ایل پی پر پابندی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کے دور ان قائم مقام چیف جسٹس ظفر احمد راجپوت نے درخواست گزار کے وکیل دریافت کیا کہ آپ نے جو درخواست دائر کی، وہ کس سیکشن کے تحت ہے، اور اس میں درخواست گزار کون ہے؟عدالت کو بتایا گیا ہے کہ درخواست گزار ٹی ایل پی کے ممبر ہیں، یہ ایک سیاسی جماعت ہے اور الیکشن کمیشن میں قانون کے تحت رجسٹرڈ ہے