27ویں ترمیم کی منظوری کیلئے سینیٹ کا اجلاس آج طلب

قومی اسمبلی کا  اجلاس کل شام پانچ بجے ہوگا‘دونوں اجلاس صدر مملکت نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر طلب  کئے
اسلام آباد(آن لائن)پارلیمنٹ سے 27 ویں ترمیم کی منظوری کیلئے سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس طلب کرلیے گئے ۔سینیٹ کا اجلاس آج منگل کی شام پانچ بجے طلب کیا گیا ہے جبکہ قومی اسمبلی کا اجلاس بدھ کی شام پانچ بجے طلب کیا گیا ہے۔دونوں اجلاس صدر مملکت نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر طلب  کیے ۔اجلاس میں اہم قانون سازی سمیت حکومتی ایجنڈا زیر بحث آئے گا