ریڈ بک میں شامل لیبیا کشتی حادثے کا ملزم گرفتار

بشیر احمد نے کشتی حادثے کے متاثرین کو نائیجیریااورلیبیا میں محصور کئے رکھا
حافظ آباد،گوجرانوالہ (خصوصی رپورٹ)ایف آئی اے نے لیبیا کشتی حادثے کے اہم ملزم بشیر احمد کو حافظ آباد سیگرفتارکرلیا۔ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ملزم کا نام وزارت داخلہ نے ریڈ بک میں شامل کررکھا تھا اور ملزم کے خلاف 10سے زائد مقدمات درج تھے۔ملزم بشیر احمد نے کشتی حادثے کے متاثرین کو نائیجیریااورلیبیا میں محصور کئے رکھا۔جون 2023میں یونان کے قریب لیبیا سے یونان جانے والے تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی تھی جس میں جاں بحق افراد میں سے 100سے زائد پاکستانی تھے۔