سکردو کا درجہ حرارت صفر ہو گیا

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) ملک کے بیشترعلاقوں میں آج (پیر) موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اوررات کیاوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے، پنجاب کے زیادہ تر علاقوں میں سموگ چھائے رہنے کی توقع ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی اضلاع میں سرد رہا۔ اتوار کو کم سیکم درجہ حرارت سکردو میں صفر اور لہہ میں 1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔