قلات (یواین پی) قلات میں درجہ حرارت صفر ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کوئٹہ میں بدھ کو کم سے کم درجہ حرارت 1ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سبی میں کم سے کم درجہ حرارت 15ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔قلات میں درجہ حرارت صفر ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا ہے جبکہ گوادر میں کم سے کم درجہ حرارت 18،تربت اور جیوانی میں 19ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔دوسری جانب کراچی میں 24گھنٹے کے دوران مطلع صاف رہنے کا امکان ہے اور کم سے کم درجہ حرارت 20ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت 21ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔