کراچی میں سرد ہوئواں کا راج، درجہ حرارت 4.3 ڈگری گر گیا

کراچی(آئی ا ین پی)شہر قائد میں یخ بستہ ہوائوں کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہونے سے گذشتہ روز کے مقابلے میں درجہ حرارت 4.3 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا۔محکمہ موسمیات کے مطابق کم سے کم درجہ حرارت 10.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، یخ بستہ ہوائوں کے باعث سردی کی شدت اصل درجہ حرارت سے 2 تا 4 درجے زیادہ محسوس ہو رہی ہے۔ ہلکی دھند کے باعث حدِ نگاہ 2.5 کلو میٹر ریکارڈ ہوئی۔کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27 اور کم سے کم 10 ڈگری سینٹی گریڈ متوقع ہے۔