گودام مالکان کو کئی مرتبہ لفٹ خرابی کا بتایا :لواحقین،لاش ہسپتال منتقل ، وقار، شہزاد کیخلاف مقدمہ درج
فیصل آباد(خصوصی رپورٹ)تھانہ ریل بازار کے علاقہ ریلوے روڈ صادق مارکیٹ میں لفٹ میں سر پھنسنے سے نوجوان جاں بحق‘ پولیس نے مالک گودام دو بھائیوں کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ بتایا گیا ہے کہ 225 رب کا رہائشی 22سالہ انیس لفٹ کے ذریعے سامان بالائی منزل پر لے جانے لگا تو اچانک لفٹ چل پڑی اور اس کا سر لفٹ میں پھنس گیا ،وہ چیخ وپکار کرتا رہا لیکن کسی نے اسکی آواز نہ سنی اور اس نے سسک سسک کر جان دے دی۔ لواحقین کا کہنا ہے کہ گودام کے مالکان وقار اور شہزاد کو کئی مرتبہ لفٹ کے خراب ہونے کا بتایا لیکن انہوں نے توجہ نہ دی۔ پولیس نے لاش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی۔