سپین میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 211ہو گئی

میڈرڈ(آئی این پی )سپین میں شدید بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ، ہلاکتوں کی تعداد 211ہو گئی جبکہ ہزاروں افراد تاحال لاپتا ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق والنسیا کا علاقہ سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے ، سیلاب کے باعث پبلک پارکس، باغات اور قبرستان بند کر دیئے گئے ہیں ، سیلابی علاقوں سے بے گھر افراد کو نکانے کا عمل جاری ہے۔سپین کے وزیر اعظم نے لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے مزید پانچ ہزار فوجی دستے تعینات کر دیئے ہیں ۔