14 سالہ بچے کے ساتھ زیادتی، ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا

14 سالہ بچے کے ساتھ زیادتی، ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا

کاہنہ پولیس نے 14 سالہ بچے کے ساتھ زیادتی کے کیس میں ملزم عظیم کو گرفتار کر لیا ہے۔

 واقعے کے مطابق، بچہ گھر سے سودا لینے گیا تھا کہ ملزم نے اسے ورغلا کر لدھیکی بھلر گاؤں لے جا کر زیادتی کی اور موقع سے فرار ہو گیا۔ایس پی ماڈل ٹاؤن شہربانو نقوی نے واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او کو خصوصی ٹاسک دیا تھا۔ پولیس کے مطابق، عظیم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور بچوں کے استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔