گوجرانوالہ ڈویژن کے تھانوں میں نصب کیمروں کی رپورٹ جمع

لاہور (خصوصی رپورٹ)لاہور ہائیکورٹ میں آر پی او نے گوجرانوالہ ڈویڑن کے تھانوں میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں سے متعلق تفصیلی رپورٹ عدالت میں جمع کرادی۔دوران سماعت آر پی او گوجرانوالہ خرم شہزاد اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل فلک شیر گل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔ آر پی او نے گوجرانوالہ ڈویڑن کے تھانوں میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں سے متعلق تفصیلی رپورٹ عدالت میں جمع کرائی۔رپورٹ میں کہا گیا کہ گوجرانوالہ ڈویڑن میں118 تھانے ہیں ، تمام تھانوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب اور فعال ہیں۔