متحدہ عرب امارات کا انسان دوست اقدام: بلوچستان میں 3.6 ٹن کھجوروں کی تقسیم

کوئٹہ (آن لائن) متحدہ عرب امارات نے ماہِ رمضان المبارک کے بابرکت موقع پر ایک اور انسان دوست اقدام کرتے ہوئے صوبہ بلوچستان کے مستحق خاندانوں کے لیے 3.6 ٹن کھجوریں بطور امداد فراہم کیں۔ یہ اقدام پاکستان اور امارات کے مابین گہرے برادرانہ تعلقات اور باہمی یکجہتی کا عملی اظہار قرار دیا جا رہا ہے۔اماراتی سفیر سالم محمد الزعبی نے یہ امدادی کھیپ وفاقی وزیر جام کمال کے حوالے کی۔ ترجمان اماراتی سفارتخانہ کے مطابق سفیر کی جانب سے پیش کی جانے والی کھجوریں بلوچستان کے عوام، خصوصاً ضرورت مند طبقات، کے لیے مختص کی گئی تھیں تاکہ ماہِ رمضان میں ان کی معاونت یقینی بنائی جا سکے