پنجاب بینک نے دس ہزار حاصل کرنیکا طریقہ کار وضع کر دیا

 رجسٹرڈ محنت کش بھی ماہ رمضان میں دس ہزا روپے حاصل کر سکتے ہیں
 خفیہ پن کوڈ بتائیں اور بائیو میٹرک تصدیق کے بعد 10 ہزار وصول کریں
10ہزار روپے پر کسی بھی قسم کی کٹوتی نہیں، لہذا پوری رقم وصول کی جاسکتی ہے
لاہور (آئی این پی) مریم نواز راشن کارڈ نہ رکھنے والے سوشل سکیورٹی سے رجسٹرڈ محنت کش بھی ماہ رمضان میں دس ہزا روپے حاصل کر سکتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق بینک آف پنجاب نے دس ہزار روپے حاصل کرنے کا  طریقہ کار وضع کر دیا ہے۔ بینک آف پنجاب کی جانب سے محنت کشوں کو چھ ہندسوں پر مشتمل ایک پن کوڈ بھیج دیا گیا ہے۔محنت کش پن کوڈ اور شناختی کارڈ  ہمراہ رکھیں اور اپنے گھر یا صنعتی یونٹ کے قریب ایلفا پے، ایچ بی ایل کنیکٹ یا یو بی ایل اومنی کے ایجنٹ کے پاس جائیں۔اپنا خفیہ پن کوڈ بتائیں اور بائیو میٹرک تصدیق کے بعد  فوری طور پر 10 ہزار روپے وصول کریں۔ 10 ہزار روپے پر کسی بھی قسم کی کٹوتی نہیں ہے۔ لہذا پوری رقم وصول کی جاسکتی ہے۔