گاڑی کی ٹکر سے پولیس اہلکار کی وفات ، ویڈیو سامنے آ گئی

 اختر حسین رنگ روڑ پر کھڑا تھا،تیز رفتار گاڑی نے ٹکر ماری، ملزم کی تلاش جاری 
لاہور(کرائم رپورٹر)کاہنہ کے قریب گاڑی کی ٹکر سے پولیس اہلکار کے جاں بحق کا واقعہ سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس اہلکار اختر حسین رنگ روڑ پر کھڑا تھا کہ اس دوران تیز رفتار گاڑی نے ٹکر ماری،سفید رنگ کی گاڑی نے اوور ٹیک کیا،پویس اہلکار حادثے کا شکار ہو گیاجاں بحق پولیس اہلکار اختر حسین ایم ٹی ونگ میں بطور ڈرائیور تعینات تھا پولیس نے مقدمہ درج کرکے کیمروں کی مدد سے گاڑی اور ملزم کی تلاش شروع کر دی پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا