مظفر گڑھ: جھگڑے کے دوران 2 افراد کا شہری پر تیزاب حملہ

مظفر گڑھ: جھگڑے کے دوران 2 افراد کا شہری پر تیزاب حملہ

مظفر گڑھ کی تحصیل جتوئی میں دو افراد نے جھگڑے کے دوران ایک شخص پر تیزاب پھینک دیا، جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔ متاثرہ شخص کو تشویشناک حالت میں قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں ڈاکٹرز اس کا علاج کر رہے ہیں۔

پولیس کے مطابق، متاثرہ اور ملزمان بس اڈے پر کام کرتے تھے اور ان کے درمیان پہلے سے تنازع چل رہا تھا۔ وقوعہ کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا اور ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے، تاکہ واقعے کی مکمل تفصیلات سامنے آسکیں۔