کراچی میں آئندہ ہفتے موسم گرم ہونے کا امکان

کراچی (آئی این پی)کراچی میں آئندہ ہفتے سے موسم تبدیل ہوگا، جمعہ سے درجہ حرارت پینتیس ڈگری تک جا نے کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق شہر میں آئندہ ہفتے سے موسم تبدیل ہوگا، جمعہ سے درجہ حرارت 35 ڈگری تک جانے کا امکان ہے ۔ترجمان محکمہ موسمیات انجم نذیر کے مطابق کراچی میں آئندہ ہفتے موسم گرم ہونے کا امکان ہے،جبکہ منگل اور بدھ کو سمندری ہوائیں منقطع ہوں گی۔ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ ہفتے موسم تبدیل ہوگا، جمعہ سے درجہ حرارت 35 ڈگری تک جانے کا امکان ہے