لے پالک بیٹے کا والدین پر تشدد

گلشن راوی پولیس نے فوری کارروائی کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا
لاہور(کرائم رپورٹر) گلشن راوی پولیس نے 15 کال پر فوری کارروائی کرتے ہوئے والدین پر تشدد کرنے والے لے پالک بیٹے کو گرفتار کر لیا۔ ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر کے مطابق ملزم زین اپنی سوتیلی ماں اور باپ محمود خان پر وحشیانہ تشدد کرتا تھا۔ محمود خان کی بیوی شبیہ نے زین کو اپنے بھائی سے لے کر پالا ہوا تھا۔ ملزم زین باپ ں اور بہن پر بھی وحشیانہ تشدد کرتا تھا۔ محمود خان کی مدعیت میں لے پالک بیٹے کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ایس پی ڈاکٹر محمد عمر نے بروقت کارروائی کرنے پر گلشن راوی پولیس کو شاباش دی اور کہا کہ والدین پر تشدد کرنے والی اولاد بھی حوالات میں جائے گی۔