پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیرقانونی بھرتیاں‘ ملزمان پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی

چودھری پرویزالٰہی طبیعت کی خر ابی کی وجہ سے عدالت میں پیش نہ ہوئے‘ سماعت ملتوی
لاہور (آئی این پی) پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیرقانونی بھرتیوں کے مقدمے میں ملزمان پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی۔ پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے مقدمے میں سابق وزیراعلی چودھری پرویزالٰہی سمیت دیگر کے خلاف کیس کی سماعت  ہوئی,چودھری پرویزالہی طبیعت کی خر ابی کی وجہ سے عدالت میں پیش نہ ہوئے اوران کی جانب سے میڈکل سرٹیفکیٹ پیش کیا گیا۔ چو دھری پرویزالہی کی عدم پیشی کے باعث آج بھی ملزمان پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی اورعدالت نے کیس کی سماعت 17 جون تک ملتوی کر دی۔