کسان کارڈ سے کاشتکار سر اٹھا کر جیئے گا‘کاشتکار کو مالی خودمختاری اور خوشحالی کی راہ پر دیکھنا میرا خواب ہے:وزیراعلیٰ پنجاب
لاہور (سپیشل رپورٹر) وزیرِ اعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کسان کارڈ کے ذریعے پنجاب کے کاشتکار کی قسمت بدل رہی ہے‘ پنجاب کا کاشتکار اب کسی آڑھتی کا مقروض نہیں ہو گا بلکہ سر اٹھا کر جیئے گا۔مریم نواز نے اپنے بیان میں کہا ہے پنجاب کے کاشتکار کو مالی خودمختاری اور خوشحالی کی راہ پر دیکھنا میرا خواب ہے۔مریم نواز کے مطابق صوبے بھر میں پہلی بار 832,000 سے زائد کاشتکاروں کو کسان کارڈ جاری کیے گئے ہیں، یہ کاشتکار مجموعی طور پر 2 ارب 54 کروڑ روپے کے قرضے استعمال کر چکے ہیں جبکہ گندم کے موسم میں کاشتکاروں نے 100 ارب روپے سے زائد مالیت کی زرعی مداخل خریدیں۔وزیرِاعلی نے بتایا کہ 538,000 کاشتکاروں سے 67 ارب روپے قابلِ وصول ہیں اور 86 فیصد ریکوری کا ریکارڈ قائم ہوا ہے، کاشتکاروں نے بہترین مثال قائم کرتے ہوئے 57 ارب روپے کی اقساط بروقت ادا کر دی ہیں