مانچسٹر یونائیٹڈ کے کپتان نے سعودی کلب کی آفر ٹھکرا دی

 لاہور(سپورٹس ڈیسک)مانچسٹر یونائیٹڈ کے کپتان فرنینڈس نے الہلال کی پیشکش ٹھکرا دی۔مانچسٹر یونائیٹڈ کے کپتان برونو فرنینڈس نے الہلال میں جانے سے انکار کرتے ہوئے منگل کو سعودی پرو لیگ کلب کو مطلع کیا کہ وہ ان میں شامل نہیں ہوں گے۔فرنینڈس، جو الہلال سے معاہدے پر سنجیدگی سے غور کر رہے تھے، نے اپنے خاندان سے اس معاملے پر بات کرنے کے بعد اس کے خلاف فیصلہ کیا ہے کیونکہ وہ مانچسٹر یونائیٹڈ میں سب سے زیادہ کمانے والوں میں سے ایک ہیں۔