لاہور(کرائم رپورٹر)موبائلز سکواڈ کی قانون شکن عناصر کیخلاف سائینٹیفک بنیادوں پر کارروائیاں جاری ہے سندھ کشمور کچہ کا خطرناک ڈاکو کوگرفتار کرلیاترجمان ڈولفن کے مطابق ملزم کو ناکہ شیراکوٹ کے جوانوں نے گرفتار کیاملزم پر سندھ میں اقدام قتل،پولیس مقابلے،دہشت گردی اور دیگر جرائم کے مقدمات درج ہیں۔ڈی ایس پی مبشر اعوان کے مطابق ملزم اپنے گینگ سے ناراض ہوکر لاہور روپوش ہوا تھا ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے ملزم کے متعدد جرائم کے حوالہ سے بھی ہوشربا انکشافات مفرور ملزم سندھ پولیس کو چکمہ دے کر لاہور روپوش تھاڈی ایس پی مبشر اعوان کا سندھ میں تھانہ کشمور پولیس سے رابطہ ملزم ذوالفقار کو قانونی کارروائی کے بعد جلد کشمور پولیس کے حوالے کردیا جائے گاڈی ایس پی مبشر اعوان نے ملزم کو متعلقہ پولیس کی آمد تک تھانہ شیراکوٹ کے حوالے کردیا ایس پی موبائلز ارسلان زاہد کے مطانق لاہور کے داخلی و خارجی راستوں پر کڑی نگرانی کی جارہی ہیناکہ جات پر ای پولیس ایپ کے ذریعے سائنٹیفک بنیادوں پر چیکنگ ،سکروٹنی کا عمل جاری ہے