،خاکی رنگ تجویز، آئی جی نے سفارشات وزیر اعلیٰ کو بھجوادیں، منظوری پر وردی تبدیل کی جائیگی
لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب پولیس کے بعد ٹریفک پولیس کی بھی یونیفارم تبدیلی کا فیصلہ، ممکنہ نئی وردی کا عکس بھی سامنے آگیا۔پولیس ذرائع کے مطابق نئی یونیفارم کا خاکی رنگ تجویز ،یہ رنگ تمام موسمی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے منتخب کیا گیا ہے۔ پولیس حکام کا کہناہے کہ 2006میں ٹریفک پولیس کی ازسرنوتشکیل کے بعد یونیفارم تبدیل نہیں کیا گیا تھا جبکہ پنجاب پولیس کا یونیفارم 2017 میں تبدیل کردیا گیا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی جی پنجاب نے وردی تبدیلی کی سفارشات ا وزیر اعلیٰ کو بھجوادی ہیں، وزیراعلیٰ کی منظوری کے بعد یونیفارم تبدیلی کا عمل شروع کیا جائیگا۔