جارحیت کے شکار معصوم بچوں کا عالمی دن آج منایا جائے گا

اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان سمیت دنیا بھر میں جارحیت کا شکار معصوم بچوں کا عالمی دن آج 4 جون کومنایا جائے گا اس دن کے منانے کا مقصد جسمانی و دماغی تشدد کا ہونیو الے اور بے گھر بچوں کی تکالیف کے متعلق عوام کو آگاہی فراہم کرنا ہے۔ اس دن کی مناسبت سے ملک بھر میں بچوں کے حقوق کیلئے سرگرم سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام مقررین بچوں کے حقوق کے متعلق معلومات فراہم کریں گے۔