غزہ میںاسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی فٹبالر شہید، فیفا کی خاموشی پر تنقید

 اسرائیلی فوج نے خان یونس کے شمال مشرق میں واقع قصبے القارا میں گولی مار کر شہید کیا
سلیم الاشقر نے مختلف سپورٹس کلبز کیلئے بطور گول کیپر کھیلا، 5ماہ قبل شادی ہوئی
غزہ (سپورٹس ڈیسک ) غزہ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی فٹبالر اور گول کیپر سلیم الاشقر شہید ہو گئے جبکہ ان کی شہادت پر فیفا کی خاموشی پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔ عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی فٹبال ایسوسی ایشن نے اس ہفتے کے آغاز میں سلیم الاشقر کی شہادت کا اعلان کیا تھا۔ رپورٹ میںکہاگیا ہے کہ 32سالہ فٹبالر کو اسرائیلی فوج نے خان یونس کے شمال مشرق میں واقع قصبے القارا میں گولی مار کر شہید کیا۔رپورٹ کے مطابق سلیم الاشقر نے غزہ کے مختلف اسپورٹس کلبز کیلئے بطور گول کیپر کھیلا، شہادت سے 5 ماہ قبل ان کی شادی ہوئی