عوام کو ان جماعتوں سے حساب لینا چاہیے، کشمیر کے عوام باری باری حکومتیں بنانے والی جماعتوں سے سوال کریں:صدر آئی پی پی کی پریس کانفرنس
اسلام آباد(آئی این پی)صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان نے کہا ہے اللہ تعالی نے آزاد کشمیر میں حکومت بنانے کا موقع دیا تو خوبصورت ڈویلپمنٹ کریں گے۔عبدالعلیم خان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہونیوالوں کو مبارکباد پیش کرتاہوں، سردار تنویر الیاس نے اپنے گروپ کے ہمراہ آئی پی پی میں شمولیت کا اعلان کیا ان کا خیرمقدم کرتا ہوں۔ صدر آئی پی پی کا کہناتھا کہ علی محمد یوسف،نثارابدالی، سردار افتخار رشید،تقدیس گیلانی کو خوش آمدید کہتا ہوں۔ امید کرتا ہوں انشا اللہ ان کے آنے سے ہماری پارٹی پورے پاکستان میں پہلے سے زیادہ مضبوط ہوگی۔انہوں نے کہا کہ آئی پی پی کے تمام قائدین کا شکریہ ادا کرتا ہوں