سلمان رفیق کا دورہ فارمیسی کونسل ،کے ای ایم یو میں سیمولیشن سنٹرپراجلاس
لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے لیب اینڈ ڈائیگناسٹک سنٹرکا دورہ کیا،ایکوکارڈیوگرافی و دیگر تشخیصی سہولیات کا جائزہ لیا۔ علاوہ ازیں خواجہ سلمان رفیق نے پنجاب فارمیسی کونسل کا دورہ کیا، پنجاب فارمیسی کونسل کیاجلاس میں فارمیسی کونسل کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ صوبائی وزیرصحت نے کہا پنجاب فارمیسی کونسل کو مکمل طورپر آٹومیشن پر لے جانا چاہتے ہیں۔ ادھر خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں سیمولیشن سنٹر اور تربیت بارے اجلاس ہوا۔ یونیورسٹی آف واشنگٹن سے ڈاکٹر انجم نے سیمولیشن لیبز بارے بریفنگ دی اور افادیت سے آگاہ کیا۔ سلمان رفیق نے کہا کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی اور سمز میں باقاعدہ اس تربیت کا آغاز کیا جائے گا۔