بھائی نے بہن پر گرم پانی پھینک کر جھلسا دیا

خاتون اپنے شوہر کے ہمراہ میکے آئی ہوئی تھی، بھائی نے معمولی بات پر جھگڑا شروع کیا ، مقدمہ درج 
لاہور(کرائم رپورٹر)بھائی نے بہن کو گرم پانی پھینک کر جلا ڈالا.تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ سے معمولی جھگڑے پر بہن کو جھلسانے کی کال ایمرجنسی 15 ہیلپ لائن موصول ہوئی۔کالر نے بتا یا کہ پربھائی نے سگی بہن پر گرم پانی پھینک کر جلاڈالا ہے۔اطلاع موصول ہوتے ہی ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن نے پولیس کو موقع پر روانہ کیا۔ متاثرہ خاتون اپنے شوہر کے ہمراہ میکے آئی ہوئی تھی، بھائی نے معمولی بات پر جھگڑا شروع کر دیا۔ترجمان سیف سٹیز اتھارٹی کا کہنا تھاکہ بھائی نے طیش میں آ کر چولہے پر رکھا ہوا گرم پانی بہن پر پھینک دیا ،خاتون کا جسم بری طرح جھلس گیا۔پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو ہسپتال منتقل کیا۔پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لے لیا۔خواتین کسی بھی ظلم و زیادتی کی اطلاع فوری طور پر ہیلپ لائن 15 پر کال کر کے 2 دبائیں اور ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن پر دیں۔