لندن،ٹوکیو،سیئول(آئی این پی )رواں سال برطانیہ، جاپان اور جنوبی کوریا میں تاریخ کا سب سے شدید اور جھلسا دینے والا موسمِ گرما ریکارڈ کیا گیا جہاں درجہ حرارت کے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دئیے۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ، جاپان اور جنوبی کوریا کے محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ان ممالک نے رواں سال ریکارڈ کے مطابق سب سے زیادہ گرم موسمِ گرما برداشت کیا۔