2024:اسلام آباد ہائی کورٹ نے 10ہزار571مقدمات کے فیصلے کیے

اسلام آباد (آئی این پی )اسلام آباد ہائی کورٹ نے سال 2024 میں 10ہزار571مقدمات کے فیصلے کیے جن میںچیف جسٹس عامر فاروق نے سب سے زیادہ 2ہزار 525مقدمات کے فیصلے کیے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے 2024 میں کیے گئے فیصلوں کی رپورٹ کے مطابق جسٹس محسن اختر کیانی نے 1616، جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے 1490، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے 1021، جسٹس طارق محمود جہانگیری نے سال بھر میں 925مقدمات نمٹائے۔رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے 964،جسٹس ارباب محمد طاہر نے 1195اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے سال بھر میں 835 مقدمات کے فیصلے کیے۔