پشاور(آئی این پی)خیبرپختونخوا اسمبلی میں سال 2024کے دوران 27بل پاس کیے گئے، ایک قانون کو ختم کرنے کی منظوری دی گئی۔اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی سے پاس 27بلز میں 20باقاعدہ ایکٹ بن گئے، 20ایکٹس میں 5نئے اور 15ترمیمی ایکٹس شامل ہیں۔ گذشتہ سال ایوان نے 80قراردادیں منظورکیں، اسمبلی میں 5تحریک التواء پیش کی گئیں، مختلف امور سے متعلق ایوان میں 102سوالات کے جوابات دیے گئے، 19سوالات کمیٹی کے حوالے کیے گئے۔اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق سال 2024میں 41توجہ دلائو نوٹسز، چار ارکان اسمبلی کی جانب سے استحقاق کے تحاریک جمع ہوئیں، اراکین کی عدم دلچسپی کے باعث دس دفعہ کورم کی نشاندہی پر اجلاس ملتوی کرنا پڑا۔