اسلام آ باد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 13 مقدمات میں کارکنوں کی ضمانتیں منظور کیں‘پانچ پانچ ہزار رو پے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم
اسلام آباد(آن لائن‘مانیٹرنگ ڈیسک )تحریک انصاف کارکنان کوبڑاریلیف مل گیا، انسداد دہشتگردی عدالت نے 26 نومبر کے احتجاج پر درج 13 مقدمات میں278 پی ٹی آئی کارکنوں کی ضمانتیں منظور جبکہ 150 ملزموں کی ضمانت کی درخواستیں خارج کردیں۔اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت میں 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمات کی سماعت ہوئی، عدالت نے 278 ملزموں کی ضمانتیں پانچ پانچ ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کر کے رہائی کا حکم دیدیا۔تھانہ بنی گالا کے مقدمہ میں 18 ملزمان کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کی گئی، تھانہ کوہسار کے مقدمہ نمبر 1032 میں 43 ملزمان کی ضمانتیں منظور ہوئیں جبکہ ایک ملزم کی درخواست خارج کردی گئی۔عدالت نے تھانہ شہزاد ٹاؤن کے مقدمہ میں 9 ملزمان، تھانہ نون میں دائر مقدمہ کے 17 ملزمان کی ضمانتیں منظور کر کے رہائی کا حکم دیا جبکہ ایک ملزم کی درخواست ضمانت خارج کردی، تھانہ آبپارہ کے مقدمہ نمبر 1022 میں 70 ملزمان کی ضمانتیں منظور جبکہ 25 ملزمان کی درخواست ضمانتیں خارج کردی گئیں۔انسداد دہشتگردی عدالت نے تھانہ آئی نائن کے مقدمہ میں 30 جبکہ تھانہ مارگلہ میں درج مقدمہ میں 13 ملزمان کی درخواستیں منظور کر کے رہائی کا حکم دیا جبکہ 2 ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں خارج کر دی گئیں۔تھانہ سیکرٹریٹ کے 2 مقدمات میں 120 ملزمان کی ضمانتیں خارج ہوئیں جبکہ 10 ملزمان کو ضمانت مل گئی، تھانہ سہالہ کے 25 اور تھانہ شمس کالونی کے 30 ملزمان کی ضمانتیں منظور ہوئیں، ملزمان کیخلاف 10 تھانوں میں 13 مقدمات درج ہیں۔