حکومت نے2انٹرنیشنل این جی اوز کو کام کرنے سے روکدیا

غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر فیصلہ کیا گیا‘وزارت داخلہ نے احکامات جاری کردیئے
اسلام آباد(آئی  این پی ) حکومت نے 2 انٹرنیشنل این جی اوز کی سرگرمیاں روکنے کا فیصلہ کرلیا اور کام سے روکنے کے احکامات جاری کردیئے گئے۔ میڈیارپورٹ کے مطابق غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث انٹرنیشنل این جی اوز کے خلاف ایکشن کا فیصلہ کرلیا گیا۔حکومت نے دو انٹرنیشنل این جی اوز کی سرگرمیاں روکنے کا فیصلہ کیا ہے ، ذرائع نے بتایا  ٹوبیکو فری کڈز، وائٹل سٹریٹجی کو بند کرنے کا فیصلہ ہوا ہے اور دونوں انٹرنیشنل این جی اوز کو کام سے روکنے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔ وزارت داخلہ نے آزاد کشمیر، جی بی اور صوبوں کو مراسلہ بھجوا دیا اور اسٹیٹ بینک کو آئی این جی اوز بارے مراسلہ ارسال بھجوایا گیا ہے۔مراسلے میں کہا ہے کہ ٹوبیکو فری کڈز، وائٹل سٹریٹجی کے خلاف قواعد کے تحت کارروائی کی جائے اور صوبے ٹوبیکو فری کڈز، وائٹل سٹریٹجی کی بندش کیلئے اقدامات کریں