اسلام آباد(بیورو رپورٹ )وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کی اپ گریڈیشن کا اعلان کردیا۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ کیا اور اکیڈمی ہاسٹل اور میس کا تفصیلی معائنہ کیا، وزیر داخلہ نے زیر تربیت افسران کے لئے فراہم کردہ سہولتوں کا جائزہ لیا‘اس موقع پر وزیرداخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا سب سے پہلے بین الاقوامی معیار کے کنسلٹنٹ سے پولیس اکیڈمی کا نیا ماسٹر پلان تیار کرایا جائے، نیشنل پولیس فانڈیشن کی جانب سے 25 کروڑ کا چیک جلد نیشنل پولیس اکیڈمی کے حوالے کر دیا جائے گا، پولیس اکیڈمی کو مالی طور پر خود مختار ادارہ بنانا ہے۔محسن نقوی نے کہا کہ نیشنل پولیس اکیڈمی کی تنظیم نو کے کام کو تین ماہ میں مکمل کرنا ہے