واسا کو ترقیاتی کام بسنت کے دوران روکنے کی ہدایت

لاہور (کرائم رپورٹر)وزیر ہائوسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ پنجاب بلال یاسین کی زیر صدارت محکمانہ کارکردگی بارے اہم اجلاس ہوا۔صوبائی وزیر نے تمام پراجیکٹس سائٹس کو نوگو ایریا قرار دینے کی ہدایت کردی، صرف متعلقہ افراد کو داخلے کی اجازت دی جائے۔ صوبائی وزیر نے تمام پراجیکٹس سائٹس مکمل کور کرنے اور لائٹس کی فوری تنصیب کی بھی ہدایات جاری کیں۔ایڈیشنل سیکرٹری ہائوسنگ کو پنجاب بھر کے مین ہولز ایس او پیز بارے قانون سازی جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ انسانی جان کے ضیاع کو کوئی ازالہ نہیں، ہائی رسک علاقوں میں سیفٹی بورڈز بھی نصب ہوں گے۔چیف انجینئر ٹیپا نے بریفنگ میں بتایا کہ بھاٹی چوک سے موہنی روڈ تک توڑ پھوڑ کے کام 2 روز میں مکمل کر کے راستے کلیئر کردیے جائیں گے،