ٹیکنالوجی پارک ڈویلپمنٹ پلان کا جائزہ ،ترقیاتی کام شروع کرنیکی ہدایت

 لاہور (خصوصی رپورٹ )ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے لاہور ٹیکنالوجی پارک فیروز پور روڈ کی سائٹ کا دورہ کیا اورپارک کے مجوزہ ڈیزائن اور ڈویلپمنٹ پلان کا جائزہ لیا۔چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید، چیف ٹاؤن پلانر ون، ڈائریکٹر آکشن نے اہم امور اورمارکیٹنگ پلان پربریفنگ دی۔ایل ڈی اے فیروزپور روڈ کی پرائم لوکیشن پرسرمایہ کاری کیلئے 116 کنال پر مشتمل ٹیکنالوجی پارک کے پلاٹس جلد مارکیٹ میں لائے گا،پارک میں ایک کنال،15 مرلے اور 8 مرلے کے کمرشل پلاٹس رکھے جائینگے جہاں آئی ٹی کیکاروباری مراکز بنیں گے۔ ڈی جی نے ترقیاتی کام فوری شروع کرنے کی ہدایت کی،سڑکوں کے انفراسٹرکچر اور پارکنگ کی مجوزہ سہولیات کے پلان کا بھی جائزہ لیا۔