اسلام آباد(آ ئی این پی)پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسانی بھائی چارے کا عالمی دن (آج) 4فروری بدھ کو منایا جائے گا اس دن کے منانے کا مقصد ہمدردی، مذہبی تفہیم اور باہمی احترام کی اقدار کو فروغ دیناہے، امن کے فروغ اور انسانیت کو متحد کرنے کے لیے یہ اقدار انتہائی اہمیت کی حامل ہیں لیکن پوری دنیا میں تنازعات اور اختلافات کو بڑھاوا دے کرتقسیم، عدم مساوات اور بڑھتی ہوئی مایوسی کے سبب یہ تمام اقدار ختم ہورہی ہیں، حقیقت یہ ہے کہ دنیا کے معاشروں اور فرقوں میں مذہبی انتہا پسندی اور عدم برداشت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے جس کے خاتمے کیلئے انسانی یکجہتی اور بھائی چارہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔