نور مقدم قتل کیس کی نظر ثانی اپیل کی سماعت وقت کی کمی کے باعث ملتوی

 اسلام آباد (آن لائن) سپریم کورٹ نے نور مقدم قتل کیس کی نظر ثانی اپیل کی سماعت وقت کی کمی کے باعث ملتوی کردی۔منگل کوجسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کرنا تھی۔سپریم کورٹ نے نظر ثانی اپیل پر سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی۔عدالت نے وقت کی کمی کے باعث سماعت ملتوی کر دی۔